بھارت میں پیٹرول 250 روپے، خطے میں سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے، وزیراعظم کا دعوی ٰ
اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تین ماہ تیل کی قیمت 45 ڈالر سے 85 ڈالر کا ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود جو ملک پیٹرول امپورٹ کرتے ہیں ان میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، یہ ہم نے اپنے ٹیکسز اور لیویز کم کر کے کیا، بھارت میں پیٹرول اب بھی 250 روپے لیٹر ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم 2 یا 3 سال کا نہیں 5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، 5 سال بعد فیصلہ ہوگا کہ عام لوگوں کی زندگی بہتر ہوئی یا نہیں، 5 سال میں کمزور طبقے کی زندگی بہتر ہو جائے تو سمجھوں گا کامیاب ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا مسئلہ ساری دنیا میں ہے، 100 سال میں دنیا میں اتنا بڑا بحران نہیں جو کورونا میں آیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں پیٹرول 250 روپے، خطے میں سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے