Home / پاکستان / بھارت سرحدی تنازعات بڑھانے کے بجائے اندرونی معاملات پر توجہ دے، وزیر خارجہ شاہ محمود

بھارت سرحدی تنازعات بڑھانے کے بجائے اندرونی معاملات پر توجہ دے، وزیر خارجہ شاہ محمود

بھارت سرحدی تنازعات بڑھانے کے بجائے اندرونی معاملات پر توجہ دے، وزیر خارجہ شاہ محمود

بھارتیہ جنتا پارٹی کی موجودہ حکومت کو بھارت کے غریب، نچلے طبقے اور اقلیتوں کی بہتر خدمت کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ‘توسیع پسندانہ قوم کی طرح برتاو¿’ کرنے کے بجائے اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے

۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اور پہلے پڑوسی کی پالیسی کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوگی کہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ پڑوسیوں کی نسبت بھارت کو اپنی نامناسب پالیسیوں، ناکامیوں اور فاشزم سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ہر پڑوسی کے ساتھ سرحدی تنازع کو بڑھکانے پر بھی بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی موجودہ حکومت کو بھارت کے غریب، نچلے طبقے اور اقلیتوں کی بہتر خدمت کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar