بھارتی فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ‘ ریمبو
فلمسازی کے رجحان کے لئے بڑا کام کرنے کی ضرورت ہے ‘ انٹر ویو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکار افضل خان ( ریمبو )نے کہا ہے کہ فلمسازی کے رجحان کے لئے بڑا کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے سینئر ز کو قیادت کرنا ہو گی ، بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن مجھے بھارتی فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ۔
ایک انٹر ویو میں ریمبو نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ہر شعبہ مشکلات کا شکار ہے سرمایہ کاروں کو فلم انڈسٹری کی طرف راغب کرنا آسان کام نہیں ۔ لیکن اگر سینئرز لوگ قیادت کریں تو سرمایہ کار یقینی طور پر اس طر ف آئیں گے یا پھر حکومت آگے آئے اور جوائنٹ ونچر کرے تاکہ نجی شعبے سے سرمایہ کار اس طرف آئیں۔