Breaking News
Home / پاکستان / بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ

بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ

بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ
وزیراعظم سے ملاقات میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکش بیورو سارہ احمد نے وزیراعظم عمران خان سے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اپنے بیان میں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں انہوں نے بچوں پرجنسی تشدد کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا بچوں پرتشدد کے جرم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے وزہراعظم سے خصوصی عدالتوں کے قیام کی درخواست کی
۔سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس لینے کی بھی درخواست کی ہے۔انھوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور زیادتی کے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے اور وہ سزا سے بچ جاتے ہیں، متاثرہ خاندان بھی ملزمان سے دباؤ یا پیسوں کی بدولت صلح کر لیتے ہیں۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام بہت ضروری ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar