Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بنگلہ دیش میں خاتون جج کو عصمت دری پر متنازعہ ریمارکس دینے پر برطرف کر دیا گیا

بنگلہ دیش میں خاتون جج کو عصمت دری پر متنازعہ ریمارکس دینے پر برطرف کر دیا گیا

بنگلہ دیش میں خاتون جج کو عصمت دری پر متنازعہ ریمارکس دینے پر برطرف کر دیا گیا

ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے ایک خاتون جج کو عدالتی فرائض سے فارغ کر دیا ہے جب اس نے اپنے فیصلے میں ایک متنازع ریمارکس دیا تھا کہ پولیس کو جرم کے ارتکاب کے 72 گھنٹے بعد ریپ کا مقدمہ درج نہیں کرنا چاہیے۔ڈھاکہ کے ساتویں خواتین اور بچوں کے جبر کی روک تھام کے ٹربیونل کی جج بیگم مسمات کامرانہ ہار نے 2017 کے ایک مقدمے میں یہ متنازعہ بیان لکھا تھا جس میں پانچ نوجوانوں پر ڈھاکہ کے بنانی علاقے کے ایک اعلی درجے کے ہوٹل میں یونیورسٹی کی دو طالبات کو مبینہ طور پر ریپ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ترجمان محمد سیف الرحمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ جج کامرانہ ہار کو ان کی عدالتی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جج کو معطل کرنے کا فیصلہ دیگر سینئر ججوں کی مشاورت سے کیا گیا۔سپریم کورٹ نے آج وزارت قانون کو خط بھیجا کہ عدالتی اختیارات عارضی طور پر منسوخ کر کے انہیں ان کے موجودہ کام کی جگہ سے واپس لے کر وزارت قانون کے محکمہ قانون و انصاف کو سونپ دیا جائے۔11 نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران جج کامرانہ ہار نے عدم ثبوت کا حوالہ دیتے ہوئے پانچوں ملزمان کو بری کر دیا۔محترمہ جج نے اپنے ریمارکس میں لکھا تھا کہ پولیس افسر نے عوام کا وقت ضائع کیا اور جرم کے 72 گھنٹے بعد ریپ کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے۔ جج نے مزید کہا کہ “یہ ثابت ہوا کہ یونیورسٹی کے طلبا نے واقعے سے پہلے رضامندی سے جنسی تعلقات قائم کیے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

Skip to toolbar