Breaking News
Home / پاکستان / بلاول بھٹو پنجاب میں واحد مزاحمتی جدوجہد کی علامت ہے، چوہدری منظور احمد

بلاول بھٹو پنجاب میں واحد مزاحمتی جدوجہد کی علامت ہے، چوہدری منظور احمد

بلاول بھٹو پنجاب میں واحد مزاحمتی جدوجہد کی علامت ہے، چوہدری منظور احمد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے عوام کی حقیقی نمائندہ آواز ہے،پنجاب میں اگر کوئی مزاحمتی کردار ادا کررہا ہے تو وہ صرف بلاول بھٹو کی شخصیت ہے،اب عمران خان بد زبان وزراء کے پیچھے نہ چھپیں،وزرا کو معلوم ہے کہ عمران خان بدزبانی کرنے والوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔
‏حکومتی وزرا محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے بدزبانی کے ریکارڈ بنارہے ہیں،پنجاب کی روایتوں میں پاکستان پیپلزپارٹی رچی بسی ہے,پاکستان پیپلزپارٹی اور پنجاب جسم اور اس کی روح کی طرح ہیں,دوسری سیاسی جماعتوں نے پنجاب کے ووٹ بینک کو ہمیشہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ): شام کے 93 لاکھ شہریوں کو …

Skip to toolbar