بلاول بھٹو زرداری کا خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے دو ڈاکٹرز کی شہادت پر اظہارِ افسوس
ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹر سیف جیسے مسیحاوَں کی جانیں بچانے کےلئے پی ٹی آئِی حکومت پالیسی تبدیل کرے، چیئر مین پیپلز پارٹی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس کے باعث شہید ہونے والے دو ڈاکٹرز کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹر سیف کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹر سیف جیسے مسیحاوَں کی جانیں بچانے کےلئے پی ٹی آئِی حکومت پالیسی تبدیل کرے۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ سے تاحال ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان فراہم نہ کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہلک وبا کے دوران اب ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے اور عوام نے حکومت کی جانب دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کا حل اور عزم فقط پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔