Breaking News
Home / انٹر نیشنل / برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر کل مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی جائیگی

برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر کل مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی جائیگی

برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر کل مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی جائیگی

کشمیری نوجوانوں کی ایک تنظیم وارثین ِ شہدا کی پوسٹروں کے ذریعے آج (بدھ کو) برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کی طرف مارچ کی اپیل

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں معروف نوجوان کشمیری رہنماءبرہان مظفر وانی کو ان کے چوتھے یوم شہادت کے موقع پرزبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل (بدھ کو) مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی اپیل بزرگ حریت رہنماءسیدعلی گیلانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے ۔

سیدعلی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں برہان وانی اور 13جولائی 1931کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ برہان وانی کو بھارتی فوجیوںنے ان کے دو ساتھیوں سرتاج احمد اور پرویز احمد کے ہمراہ 8 جولائی 2016 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں ماورائے عدالت قتل کردیاتھا۔سیدعلی گیلانی نے لوگوںسے کہاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میںآٹھ جولائی کا دن شہداءکے اہلخانہ کے ساتھ مل کر منائیں۔ انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بدھ اور13جولائی کو مکمل ہڑتال کریں اور پورے مقبوضہ کشمیر میںمزار شہداءمیں دعائیہ تقاریب منعقد کر کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کریں۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں برہان وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کل پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی بھی اپیل کی ہے تاکہ عالمی برداری خاص طورپر اقوام متحدہ کویہ پیغام دیاجاسکے کہ جموںوکشمیر کے عوام اپنے مادر وطن پر بھارت کے جبری تسلط کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں ۔حریت کانفرنس نے واضح کیاہے کہ آٹھ جولائی کو کشمیریوںکو اس عزم کی تجدید کے ساتھ یوم استقلال کے طورپر منایا جائے گا کہ وہ ہر قیمت پر اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے ۔کشمیری نوجوانوں کی ایک تنظیم وارثین ِ شہدا نے پوسٹروں کے ذریعے آج (بدھ کو) برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کی طرف مارچ کی اپیل کی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar