Home / انٹر نیشنل / برطانیہ کی تعلقات ، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کی خواہش کی قدر کرتے ہیں،سعودی عرب

برطانیہ کی تعلقات ، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کی خواہش کی قدر کرتے ہیں،سعودی عرب

برطانیہ کی تعلقات ، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کی خواہش کی قدر کرتے ہیں،سعودی عرب
خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنایا جائے،شہزادہ خالد بن سلمان

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیر دفاع بن والس نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے۔ بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بالخصوص دفاعی شعبے میں شراکت داری اور علاقائی اور بین الاقوامی امن کی مضبوطی کے لیے دونوں ملکوں کی کوششیں زیر بحث آئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر برطانوی وزیر دفاع نے خطے میں استحکام کے لیے سنگین خطرات پر روک لگانے بالخصوص آبی گزر گاہوں اور جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے کردار کو گراں قدر قرار دیا۔ بن والس نے باور کرایا کہ ان کے ملک کی حکومت دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔ادھر سعودی نائب وزیر دفاع کے مطابق سعودی حکومت برطانیہ کی حکومت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ شہزادہ خالد نے زور دیا کہ مملکت کی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنایا جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا غیر حتمی نتائج …

Skip to toolbar