Breaking News
Home / انٹر نیشنل / برطانیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قراردے دیا

برطانیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قراردے دیا

برطانیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قراردے دیا

چھوٹے بچے، معذور اور ایسے افراد جنہیں سانس کی بیماری ہے، ان مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی نہیں،بیان

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ میں 15 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کے لئے فیس ماسک کا پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں شہریوں پرجرمانہ کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ لاک ڈاون میں مزید نرمی کے بعد مسافروں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جس کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔

جہاز، ریل اور بسوں میں سفر کرنے والوں کو ماسک پہننا لازم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بچے، معذور اور ایسے افراد جنہیں سانس کی بیماری ہے، ان مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی نہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا

واشنگٹن: 9 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی …

Skip to toolbar