Breaking News
Home / شوبز / بد قسمتی سے آج کے دور کی فلموں میں غزل کو ختم کر دیا گیا ‘ ثناء

بد قسمتی سے آج کے دور کی فلموں میں غزل کو ختم کر دیا گیا ‘ ثناء

بد قسمتی سے آج کے دور کی فلموں میں غزل کو ختم کر دیا گیا ‘ ثناء
نئے پراجیکٹ لکھنے والوں کو غزل کوضرور فلم کا حصہ بنانا چاہیے ‘ انٹر ویو
لاہور: لولی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء نے غزل کو فلموں سے ختم کرنے کے رجحان کو فلمی صنعت کی تباہی قرار دیا ہے. بد قسمتی سے آج کے دور کی فلموں میں غزل کو ختم کر کے آزاد شاعری پر مبنی نغموں کی وجہ سے فلم کی افادیت بھی کم ہوتی جا رہی ہے. غزل ہر دور میں مقبول رہی اور بے شمار فلمیں غزل کی وجہ سے کامیاب ہوئیں ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ڈیلی پاکستان آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے فلمسٹار ثنا نے کہا کہ غزل پاکستان کی شناخت رہی ہے اور پاکستانی گلوکاروں مہدی حسن ، غلام علی ، پرویز مہدی اور ملکہ ترنم نور سمیت دیگر گلوکاروں کی گائی ہوئی غزلیں آج بھی شوق سے سنی جاتی ہیں۔ ان گلوکاروں کی گائی ہوئی کئی غزلیں فلموں کا حصہ بنیں اور انہوں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔گزشتہ چند سالوں سے فلم سے غزل کو بالکل ختم کر دیا گیا ہے ۔ تجویز ہے کہ نئے پراجیکٹ لکھنے والے غزل کوضرور فلم کا حصہ بنائیں.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar