Breaking News
Home / پاکستان / بد ترین لوڈ شیڈنگ سے عوام کی چیخیں نکل گئیں

بد ترین لوڈ شیڈنگ سے عوام کی چیخیں نکل گئیں

بد ترین لوڈ شیڈنگ سے عوام کی چیخیں نکل گئیں
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا

مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی، ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا جس سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ،مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی جس کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافے اور کاروبار کھلنے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی بند رکھی گئی جس کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ۔ دوسری جانب بجلی کی بندش سے کئی علاقوںمیں ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ پیپکو کی جانب سے عید الفطر کے دنوں میںملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ): شام کے 93 لاکھ شہریوں کو …

Skip to toolbar