Breaking News
Home / پاکستان / بجٹ اجلاس میں اراکین اسمبلی کوکوروناسے محفوظ رکھنے کےلئے فول پروف حکمت عملی طے کی جارہی ہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت

بجٹ اجلاس میں اراکین اسمبلی کوکوروناسے محفوظ رکھنے کےلئے فول پروف حکمت عملی طے کی جارہی ہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت

بجٹ اجلاس میں اراکین اسمبلی کوکوروناسے محفوظ رکھنے کےلئے فول پروف حکمت عملی طے کی جارہی ہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت

کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والے تمام شعبوں اور عوام کو بجٹ میں بھی ریلیف اور معاونت فراہم کی جائے گی

ریاست کوملنے والے تحائف پر ہاتھ صاف کرنے سے (ن) ،پی پی کی حرص و لالچ کا اندازہ لگایا جا سکتاہے‘ مسرت چیمہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والے تمام شعبوں اور عوام کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی ریلیف اور معاونت فراہم کی جائے گی ، پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی کوکوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کےلئے فول پروف حکمت عملی طے کی جارہی ہے ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں بطور سربراہ ریاست ملنے والے تحائف پر بھی ہاتھ صاف کئے گئے جس سے ان کے اندر کی حرص و لالچ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

میڈیا نمائندوں کےلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے درجنوں شعبوں کو نہ صرف ٹیکسز میں چھوٹ دی گئی ہے بلکہ انہیں وفاق کے تحت ریلیف پیکج بھی فراہم کیا گیا ہے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی عوام او رمختلف شعبوںکو نہ صرف ریلیف دیا جائے گا بلکہ ان کی معاونت بھی جاری رہی گی جس کا مقصد معیشت کو متحرک رکھناہے ۔

حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ عام عوام سے بھی بجٹ تجاویز طلب کی گئی ہیں اور قابل عمل تجاویز کو بجٹ دستاویز میں جگہ دی جائے گی ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ٹڈی دل نے 17اضلاع میں حملہ کیا ہے جسے روکنے کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے صوبائی محکمے بھی الرٹ ہیں ۔ انہوں مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکا پھیلاﺅ جاری ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ اس کی روک تھام کےلئے حکومتی کوششوں میں ساتھ دیں ۔ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شریک ہونے والے اراکین اسمبلی کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلئے فول پروف حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar