Breaking News
Home / پاکستان / بانی پی ٹی آئی 9مئی واقعات کے ذمہ دار قرار ،8مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

بانی پی ٹی آئی 9مئی واقعات کے ذمہ دار قرار ،8مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9مئی واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 8مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے 7صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ زمان پارک میں تیار کی گئی سازش کے گواہان کے بیان ریکارڈ پر موجود ہیں، پراسیکیوشن کے مطابق خفیہ پولیس اہلکاروں نے خود کو پی ٹی آئی ورکر ظاہر کرتے ہوئے اس سازش کو سنا تھا، پراسیکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کی اشتعال انگیزی کے ہدایات کے آڈیو سمیت دیگر ثبوت موجود ہیں۔عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ موجودہ کیس سازش یا اشتعال انگیزی پر اکسانے کا کوئی معمولی کیس نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ناصرف لیڈران بلکہ ان کے کارکنان اور حمایتیوں نے سختی سے عمل کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ وکیل بانی پی ٹی آئی نے اعتراض اٹھایا کہ مبینہ سازش کی کوئی تاریخ، وقت اور جگہ متعین نہیں، پراسیکیوشن کے مطابق زمان پارک میں 7 مئی اور 9 مئی کو اس سازش کو تیار کیا گیا۔فیصلے میں لکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے ایک سازش تیار کی، سازش تیار کی گئی کہ گرفتاری کی صورت میں دیگر قیادت ریاستی مشینری کو جام کر دے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar