راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی کو جیل میں ڈیل کے لئے ہونے والی آفر اور آفر لانے والے کا نام بتادیا۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ، جس میں صحافی نے سوال کیا کیا بنی گالہ ہائوس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈا پور لیکر آئے تھے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ جی علی امین گنڈا پور ہی ہائوس اریسٹ کی آفر لیکر آئے تھے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں، بانی پی ٹی آئی 2سال سے کہہ رہے ہیں 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔اہوں نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں، جوڈیشل کمیشن کسی سینئر جج پربنائیں جو سب کو قابل قبول ہو۔عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ (ن) لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جوآرڈرآئے گا ہم وہی کریں گے، رول آف لااور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں، اس وقت ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بول بول کے تھک گئے جوڈیشل کمیشن بنائیں قیدیوں کو رہا کریں، ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے بیک ڈور ڈیل کرناہوتی تو کر چکے ہوتے، پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لاکی بات کی ہے، ہائی کورٹ نے سارے کیسز ختم کردئیے، ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاس اریسٹ رکھیں گے۔علیمہ خانم نے کہا کہ مذاکرات چلانے ہیں تو چلائیں روکا کس نے ہے، جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کے لئے صبح 7بجے دروازے کھلتے ہیں، اب کیوں نہیں مزاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں انہوں نے تو ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر مطالبات پر بات ہوگی، آج بانی پی ٹی آئی سے صرف فیملی معاملات پر بات ہوئی ہے۔
Home / پاکستان / بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں ہائوس اریسٹ کی آفر کون لے کر آیا تھا؟’ علیمہ خان کا بڑا انکشاف
Tags #AliAminGandapur #AlimaKhan #Arrest #BaniGaalaHouseArrest #DailyPakistanOnline #GovernmentCommittee #HighCourt #ImranKhan #JudicialCommission #Negotiations #News #PakistaniPolitics #PTI #PTIDemands #Rawalpindi #RuleofLaw
Check Also
نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید
ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں …
دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک
ماہ رنگ بلوچ میرے بیٹے کے قتل اور بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر …
مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور
دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر …
ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا’عظمیٰ بخاری
عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا،مکافات عمل اسی چیز …
عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ، میرے کیس میں پیش نہ ہونے ، وکیل تبدیل کرنے کیلئے نہیں کہا’ مسرت چیمہ
ڈان نیوز نے بے بنیاد خبر دی ، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے …
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہیں’جسٹس عائشہ ملک
جانوروں کے حقوق پورے کرنے کی ضرورت ، تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں، اس …