لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دنیا کی سب سے بڑی انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس کے درمیان معاہدے میں توسیع ہوگئی۔اس حوالے سے انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بیان جاری کیا۔گرے نکولس نے ٹوئٹر پر اس سے متعلق لکھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دنیا کے معروف بیٹر بابر اعظم نے گرے نکولس کے ساتھ معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے ہیں۔اس سے قبل 2020 میں بابر اعظم نے اس کمپنی کو جوائن کیا تھا جبکہ 2022 میں اس کمپنی نے اسٹار بیٹر کے لیے نیا بیٹ بھی تیار کیا تھا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی گرے نکولس کمپنی کے بیٹ استعمال کرتے ہیں۔یاد رہے کہ انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس بیٹ، گلوز اور پیڈز سمیت کرکٹ کی دیگر چیزیں بناتی ہے۔
Tags #BabarAzam #Contract #CricketEquipmentBrand #Extension #GrayNicolls
Check Also
پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …