Breaking News
Home / پاکستان / ایک ماہ سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر عمل کیا جائے تو پاکستان کورونا وبا کی بلند ترین سطح سے نکل جائے گا. عمران خان

ایک ماہ سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر عمل کیا جائے تو پاکستان کورونا وبا کی بلند ترین سطح سے نکل جائے گا. عمران خان

عام آ دمی سمجھ نہیں رہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے۔عمران خان
اسلام آباد ۔ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جولائی میں کورونا کیسسز مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے. کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے. اگر ایک ماہ سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر عمل کیا جائے تو پاکستان اس وبا کی بلند ترین سطح سے نکل جائے گا. انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔ ٹائیگر فورس کے رضاکار مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عام آ دمی سمجھ نہیں رہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا کتنا ضروری ہے۔اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں رضاکاروں نے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بچایا ہے اور پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں کم نقصان ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں۔ ٹائیگر فورس کے رضاکار مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں جس پر ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کتنا ضروری ہے۔اگر عوام نے ایک ماہ احتیاط کی تو وبا کی بلند ترین سطح سے نکل آئیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar