Home / انٹر نیشنل / ایک سال کے دوران دنیا بھر میں فضائی الودگی سے 65لاکھ افراد موت کے منہ میں چلےجاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت

ایک سال کے دوران دنیا بھر میں فضائی الودگی سے 65لاکھ افراد موت کے منہ میں چلےجاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن): ایک سال کے دوران دنیا بھر میں فضائی الودگی سے 65لاکھ افراد موت کے منہ میں چلےجاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دل، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، سرطان،دمہ اور فلو وغیرہ جیسی بیماریاں زیادہ شرح اموات کا سبب ہیں جن کی وجہ سے ہر سال لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں تاہم اب فضائی الودگی بھی موت کی ایک اہم وجہ بنتی جا رہی ہے اور دنیا بھر میں ایک سال کے دوران تقریباً 65لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے ایشیائی اور صحرائی ممالک میں فضائی الودگی یعنی سموگ کو صحت کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کے تدارک کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ہر سال لاکھ انسانوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں نے سکول جانا بند کر دیا

نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں نے سکول جانا بند …

Skip to toolbar