Breaking News
Home / شوبز / ایک سازش کے تحت رقص جیسے آرٹ کو بدنام کیا گیا‘ ہما علی

ایک سازش کے تحت رقص جیسے آرٹ کو بدنام کیا گیا‘ ہما علی

ایک سازش کے تحت رقص جیسے آرٹ کو بدنام کیا گیا‘ ہما علی

امید ہے تعطل کے بعد دوبارہ تھیٹر کا آغاز ہونے پر کلاسیکل رقص کو ڈرامے کا حصہ بنایا جائےگا

لاہور( این این آئی) اداکارہ ہما علی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت رقص جیسے آرٹ کو بدنام کیا گیا ، مجھے امید ہے کہ تعطل کے بعد دوبارہ تھیٹر کا آغاز ہونے پر کلاسیکل رقص کو ڈرامے کا حصہ بنایا جائے گا۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ رقص باقاعدہ ایک آرٹ ہے اور اسے اسی شکل میں سامنے لانا چاہیے تھا لیکن بد قسمتی سے تھیٹر پر اسے انداز میں پیش کیا گیا کہ رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کر دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ رقص کا آرٹ صدیوں سے چلتا آرہا ہے اورفنون لطیفہ میں اسے ایک خاص اہمیت حاصل ہے لیکن چند نا عاقبت اندیشوں نے اس کی شکل کو بیگاڑ کو پیش کیا جس سے اس فن کی اصل روح ہی مجروح ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تعطل کے بعد دوبارہ تھیٹر کا آغاز ہونے پر کلاسیکل رقص کو ڈرامے کا حصہ بنایا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا

واشنگٹن: 9 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی …

Skip to toolbar