Breaking News
Home / پاکستان / ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے ‘ راجہ ظفر الحق نے شیخ رشید کے دعوے کو مسترد کردیا

ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے ‘ راجہ ظفر الحق نے شیخ رشید کے دعوے کو مسترد کردیا

ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے ‘ راجہ ظفر الحق نے شیخ رشید کے دعوے کو مسترد کردیا

وزیر ریلوے کا کہنا غلط ہے کہ نواز شریف نے مخالفت کی تھی، نوازشریف کی مرضی کے بغیر دھماکے نہیںہو سکتے تھے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما راجہ ظفر الحق نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔

شیخ رشید نے دعوی کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور راجہ ظفرالحق نے کروائے ہیں جبکہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت کابینہ کے تمام اراکین ان دھماکوں کے مخالف تھے۔شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر مرکزی لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتاہے، نوازشریف سے ایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ چھینانہیں جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا غلط ہے کہ نواز شریف نے مخالفت کی تھی، نوازشریف کی مرضی کے بغیر دھماکے نہیںہو سکتے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar