دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ، ایم ڈی علی ارشد رانا کی ارشد انصاری کو 13ویں مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے ارشد انصاری کو 13ویں مرتبہ لاہور پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش کی ۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کے صحافیوں کو اپنی چھت فراہم کرنے کیلئے فیز ٹو منصوبے کو بھی سراہا ۔ ایم ڈی علی ارشد رانا نے پریس کلب کے صدر کو محکمے کے امور بار ے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ صحافی اداروں اور عوا م کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں انوویشن اور اسے جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے 100روز ہ ٹرانسفارمیشن پلان مرتب کر کے اس پر عملی پیشرفت شروع کی ہے ۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ، وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو کی قیادت میں مختلف اجناس کی پیداوار میں اضافے کے لئے معیاری بیجوں کی تیاری کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے علی ارشد رانا کو ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹرانسفارمیشن پلان کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آپ کی قیادت میں ادارہ ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ قبل ازیں پنجاب سیڈ کارپوریشن آمد پر ایم ڈی علی ارشد رانا نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ایم سیڈ کارپوریشن ارشد علی رانا نے اپنی لکھی ہوئی کتابیں بھی دکھائیں جس پر صدر پریس کلب ارشد انصاری نے ان کی تعریف کی ۔اس موقع پر ارشد انصاری کے 13ویں مرتبہ لاہور پریس کلب کا صدر منتخب ہونے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا ۔
