Home / پاکستان / ایل این جی ریفرنس ، عدالت کی آئندہ سماعت پر ضمنی ریفرنس دائر کر نے کی ہدایت

ایل این جی ریفرنس ، عدالت کی آئندہ سماعت پر ضمنی ریفرنس دائر کر نے کی ہدایت

ایل این جی ریفرنس ، عدالت کی آئندہ سماعت پر ضمنی ریفرنس دائر کر نے کی ہدایت

ضمنی ریفرنس کی تیاری آخری مراحل میں ہیں، کچھ نیا ریکارڈ ملا ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں ، نیب پراسیکیوٹر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں آئندہ سماعت پر ضمنی ریفرنس دائر کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی ۔

جمعہ کو احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت جج اعظم خان نے کی ۔ دور ان سماعت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، عظمیٰ عادل سمیت دیگر ملزمان نے کمرہ عدالت میں حاضریاں لگائیں ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ضمنی ریفرنس کی تیاری آخری مراحل میں ہیں ۔ نیب تفتیشی افسر نے کہاہ کچھ نیا ریکارڈ ملا ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا نے کہاکہ ریفرنس مکمل کرنے کیلئے مزید تین سے چار ہفتے درکار ہونگے۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ جب ضمنی ریفرنس آئے گا تب ہی فرد جرم عائد کی جائے گی۔

وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ دو سال تک نیب مختلف سوالات ہمیں دیتے رہے۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے کہاکہ ساڑھے چھ ماہ جیل میں رکھنے کے باوجود نیب ریفرنس دائر نہیں کر سکا۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے کہاکہ ہمارے ساتھ ایسا تماشا نہ لگایا جائے ۔ وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جب تک نیب ریفرنس دائر نہیں کرتا تب تک سماعت ملتوی کی جائے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ …

Skip to toolbar