ایف سی لگا بڑا جھٹکا، دہشتگردی میں 7 جوانوں نے جام شہادت نوش فرمایا
بلوچستان 27 دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئرکور (ایف سی) بلوچستان کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ گزشتہ رات کیا گیا اور دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، سپاہی عبدالوکیل، سپاہی شیر زمان، جمال، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تخریب کاروں کو فرار سے روکنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بزدلانہ کارروائی کرنے والے دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔