Home / بزنس / ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اسے ختم کردیں، جسٹس گلزار احمد

ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اسے ختم کردیں، جسٹس گلزار احمد

سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اسے ختم کردیں دیکھیں پھر کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں جسٹس گلزار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ایف بی آر کے ملازم محمد انور گورایہ کی درخواست پر سماعت کی۔
اسی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد ایف بی آر پر کافی برہم ہوئے اور انہوں نے سخت ریمارکس دیے۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، ہرسال کھربوں روپے چلے جاتے ہیں، ایف بی آر نے 22 ہزار کی فوج کیا ریکوری اکٹھا کرے گی۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ ایف بی آر کو ختم کردیں، دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔
دوران سماعت جسٹس گلزار نے مزید ریمارکس دیے کہ 80 فیصد ٹیکس بالواسطہ جمع ہوتا ہے، صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے ہیں.
بعد ازاں مختصر سی سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے ایف بی آر کے سروس میٹر میں ملازم کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ جسٹس گلزار احمد کا شمار سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ججز میں ہوتا ہے اور ان کے اس طرح کے سخت ریمارکس کئی دفعہ سامنے آچکے ہیں۔

About Daily Pakistan

Check Also

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان …

Skip to toolbar