Breaking News
Home / پاکستان / ایشین گیمز کرکٹ : بنگلہ دیش نےپاکستان کو6 وکٹوں سے ہراکر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ایشین گیمز کرکٹ : بنگلہ دیش نےپاکستان کو6 وکٹوں سے ہراکر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ بارش کی وجہ سے یہ میچ پہلے تیرہ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم پاکستان کی اننگز کے دوران ہونے والی بارش کے سبب یہ میچ پانچ اوورز تک محدود ہوکر رہ گیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جس نے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نظرثانی شدہ ہدف کے تحت جیتنے کے لیے 65 رنز بنانے تھے جو اس نے آخری اوور کی آخری گیند پر4 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے۔

بنگلہ دیش کی اس جیت کا سہرا یاسر علی اور عفیف حسین کے سرجاتا ہے۔عفیف حسین نے 11 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے20 رنز بنائے۔
یاسر علی نے صرف 16 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 20 رنز درکار تھے۔ سفیان مقیم کے اس اوور میں یاسر علی نے دو چھکوں کی مدد سے 16 رنز بنالیے ۔ پانچویں گیند پر وہ آؤٹ ہوگئے لیکن آخری گیند پر نئے بیٹسمین رقیب الحسن نے چوکا لگاکر بنگلہ دیش کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

پاکستان کی طرف سے ارشد اقبال تین وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہے۔

اس سے قبل پاکستان کی اننگز میں مرزا بیگ نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔خوشدل شاہ نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

مختصر اسکور۔
پاکستان 48 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 5 اوورز ) مرزا بیگ 32 ناٹ آؤٹ ۔
بنگلہ دیش 65 رنز4 کھلاڑی آؤٹ ( 5 اوورز ) یاسر علی38 ۔ عفیف حسین 20 ۔ ارشد اقبال 14 / 3 وکٹ۔
نتیجہ ۔ بنگلہ دیش ڈک ورتھ لوئس کے تحت 6 وکٹوں سے جیتا۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

Skip to toolbar