Home / انٹر نیشنل / ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ مارگریٹ فیریئرکو معطل کردیا گیا۔کورونا کی علامات کے باوجود مارگریٹ فیریئر نے سکاٹ لینڈ سے لندن کا سفر کیا اور پارلیمنٹ میں بحث میں حصہ لیا۔

معطل رکن پارلیمنٹ نے اپنے عمل پر معافی مانگ لی۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن کی بھی بغیر ماسک لگائے لندن میں شاپنگ کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بغیر ماسک کے مقامی اخبار میں تصویر کی اشاعت پر اسٹینلے جانسن نے معذرت کرلی۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسٹینلے جانسن کے متعلق کارروائی کا فیصلہ پولیس کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ماسک نہ پہننے پر دو سو پاﺅنڈ جرمانہ عائد کیا ہوا ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 4 لاکھ 60 ہزارسے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar