Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ایران میں پولیس نے ایک اور افغان شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا

ایران میں پولیس نے ایک اور افغان شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا

ایران میں پولیس نے ایک اور افغان شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا

افغان شہری کے قتل کی ویڈیو خاتون سماجی کارکن سبیدہ بورآقائی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کردی

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں پولیس نے ایک اور افغان شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب حال ہی میں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ ایرانی پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے افغان پناہ گزینوں کی ایک گاڑی کو آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین افغان پناہ گزین ہلاک ہو گئے تھے۔

گذشتہ ماہ ایران کی بارڈر سیکیورٹی فورسز پرالزام عاید کیا گیا تھا کہ اس نے سرحد پار کرکے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پچاس کے قریب افغان پناہ گزینوں کوزندہ دریا میں ڈال دیا تھا۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایران میں پولیس کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل ہونے والے ایک افغان شہری کی لاش کی ویڈیو سامنے آئی ۔ افغان شہری کو ایک ایرانی پولیس اہلکار نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔یہ ویڈیو ایک خاتون سماجی کارکن سبیدہ بورآقائی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی اور کہا کہ قتل ہونے والا شخص افغان شہری ہے جسے ایران میں ایک پولیس اہلکار نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar