Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر کرونا وائرس سے جاں بحق

ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر کرونا وائرس سے جاں بحق

ڈیلی پاکستان آن لائن

ایران میں کرونا وائرس ایک اور اعلیٰ حکام کی جان لے گیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق فاطمہ رہبر حال ہی میں دوبارہ پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔
وائرس سے جاں بحق 56 سالہ فاطمہ نے تہران سے انتخابات میں حصہ لیا۔ وہ تہران ہی کے ایک نجی اسپتال میں گزشتہ 2 روز سے کومہ میں تھیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر حسین شیخ السلام بھی اسی وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے تھے۔

واضح رہے کہ ایران میں اب تک 4 ہزار 747 کرونا وائرس سے متاثر کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ خطرناک وائرس ایران میں اب تک 124 جانیں لے چکا ہے

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar