Breaking News
Home / انٹر نیشنل / اہلیہ کو جعلی ملازمت دینے کے الزام میں سابق فرانسیسی وزیراعظم کو پانچ سال قید

اہلیہ کو جعلی ملازمت دینے کے الزام میں سابق فرانسیسی وزیراعظم کو پانچ سال قید

اہلیہ کو جعلی ملازمت دینے کے الزام میں سابق فرانسیسی وزیراعظم کو پانچ سال قید

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں انہیں دس سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے،عدالت کا حکم

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس کے سابق وزیر اعظم فرانسو ویون کو اپنی بیوی کو جعلی ملازمت تفویض کرنے کے معاملے میں قصوروار ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 2017ءکے صدارتی انتخابات میں ویون کی جعلی ملازمت کے واقعے نے فرانس کے سیاسی ایوانوں میں بڑے پیمانے پر ہل چل پید ا کر دی تھی۔پیرس فوجداری عدالت نے انہیں پانچ سال قید کے ساتھ تین لاکھ 75 ہزار یورو جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے۔جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں انہیں دس سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اسی کیس میں سابق فرانسیسی وزیراعظم کی اہلیہ پینیلوپ جو اس معاملے میں مجرم قرار دی گئی ہیں۔کو تین سال قید اور پونے چار لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنای گئی ہے۔فلن اور ان کے ساتھی ، مارکو جولو ، سابق معاون فرانکوئس فلن ، کو بھی فرانسیسی ایوان نمائندگان کو 10 لاکھ یورو سے زیادہ کی ادائیگی کی سزا سنائی گئی۔کیس میں ایک تیسری شخصیت مارک گولو کو بھی جو سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی رہے ہیں کو فرانسیسی پارلیمنٹ کو ایک ملین یورو کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔تاہم دونوں میاں بیوی اور ان کے معاون نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ویون 2007ءسے 2012ءکے درمیان فرانس کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar