اگر شائقین چاہیں گے تو دور حاضر کے تھیٹرمیں تبدیلی بھی آ جائے گی‘ امانت چن
کرکٹ کے کھیل سے بے حد لگاﺅ ،بچپن میں قومی ٹیم میں کھیلنے کے خواب دیکھا کرتا تھا ‘ انٹرویو میں گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور کامیڈین امانت چن نے کہا ہے کہ مجھے کرکٹ کے کھیل سے بے حد لگاﺅ ہے اور بچپن میں قومی ٹیم میں کھیلنے کے خواب دیکھا کرتا تھا ،میرا ماننا ہے کہ قسمت میں جو لکھا ہوتا ہے اسے کوئی نہیںبدل سکتا ۔
ایک انٹر ویو میںامانت چن نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے جنون کی حد تک لگاﺅ ہے اور اسٹیج پر میری اداکاری میںاس کی جھلک بھی نظر آتی ہے ، اسٹیج پر جگت کے ساتھ بالنگ کرنے کے اندازکو بڑا پسند کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تھیٹر کی دنیا میں نام بنانے کے لئے انتھک محنت او رلگن سے کام کیا ہے اور مجھے کامیابی بھی ملی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر شائقین چاہیں گے تو دور حاضر کے تھیٹرمیں تبدیلی بھی آ جائے گی۔