Breaking News
Home / صفحۂ اول / اگرمیں نے کتاب لکھی تو مجھ سمیت بہت سارے لوگ تباہ ہو جائیں گے، وسیم اکرم

اگرمیں نے کتاب لکھی تو مجھ سمیت بہت سارے لوگ تباہ ہو جائیں گے، وسیم اکرم

عمران خان لوہانی

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مجھے خواہ مخواہ معاملات میں گھسیٹ رہے ہیں اور اگر انہوں نے کرکٹ کے مسائل پر کوئی کتاب لکھنے کا ارادہ کیا تو بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو سکتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ میرے مخالف بیانات لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے دیے جار رہے ہیں، انہوں نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ کہ ‘میں 17 برس قبل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکا ہوں لیکن لوگ اب تک اپنے مزید ذاتی مفاد کے لیے میرا نام لیتے ہیں لیکن میں اس کو نظر انداز کرتا ہوں، میرے پاس اب منفی لوگوں کے لیے وقت نہیں ہے اور کبھی نہیں ہوگا’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘لوگوں کی منفی سوچ کو چیلنج سمجھیں اس کو تحریک کے طور پر استعمال کریں اور ان کی وجہ سے خود کو نیچا نہ کریں، جب آپ اس طرح کی باتیں سنیں تو آپ کے اندر جوش ہونا چاہیے’۔
سابق کپتان نے کہا کہ ‘یاد رکھیں، ہم سب نے غلطیاں کی ہیں، میں نے بہت زیادہ غلطیاں کی ہیں، اگر مجھے دوبارہ اس وقت جانے کا موقع ملے تو میں دوبارہ وہ غلطی نہیں دہراؤں گا اور دوستوں کا انتخاب خیال سے کروں گا’۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ‘زندگی میں اعتماد اور وفاداری دو غیر تحریری عہد ہیں، چند لوگ اس کے بارے میں نہیں جانتے اور معمولی سی شہرت پر وہ جھوٹ بولتے ہیں اور دوسروں کی زندگی تباہ کرکے آگے بڑھ جاتے ہیں’۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar