Breaking News
Home / صفحۂ اول / اچھی پرفارمنس سے مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہوں،فخر زمان

اچھی پرفارمنس سے مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہوں،فخر زمان

ہرمیچ میں پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھنا اوپنرز کےلئے بہت چیلنجنگ کام ہے،یقین ہے جلد ایک بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاﺅنگا،انٹرویو
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ اچھی پرفارمنس سے مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہوں،ہرمیچ میں پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھنا اوپنرز کےلئے بہت چیلنجنگ کام ہے،یقین ہے جلد ایک بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاوں گا۔ایک انٹر ویو میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہ کہ اچھی پرفارمنس سے مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلی گیند سے ہارڈ ہٹنگ آسان نہیں، جلد وکٹ گرنے سے دباو بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز ناراض شائقین کے چہروں پر خوشیاں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوم کراوڈ کے سامنے عمدہ پرفارم کرنا ہر کرکٹر کا مقصد ہوتا ہے، کھیل میں بعض اوقات پوری کوشش کے باوجود کارکردگی اچھی نہیں رہتی۔فخر زمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جلد ایک بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاوں گا۔انہوں نے کہا کہ اوپنرز کے لیے پہلی گیند سے ہارڈہٹنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، ایسے میں کبھی کبھار جلد وکٹ گرنے سے اضافی دباو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے، میرا کام محنت کرنا اور ہر میچ میں سوفیصد کارکردگی دکھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپنر کی ذمہ داری نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے، ہرمیچ میں پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھنا دوسروں کی بانسبت اوپنرز کے لیے بہت چیلنجنگ کام ہے۔فخر زمان نے پی ایس ایل کے تمام 34 میچز پاکستان میں ہونے کو بہت اہم کامیابی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا تھا، اس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، اس سطح پر قیادت میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔انہوں نے اے بی ڈی ویلیئرز اور ایڈم گلکرسٹ کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے ان جیسا کھیل پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں موجود تمام فاسٹ بولرز ہی زبردست ہیں،البتہ مجھے بمرا اور آرچرکا سامنا کرنے میں لطف آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کی ضرورت ہے، پشاور اورگرد ونواح سے بہت ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، پی سی بی کو وہاں کرکٹ سہولیات کی فراہمی پر توجہ دینا چاہیے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar