لاہو ر۔19دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) :وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ
اپوزیشن جس وقت استعفےٰ دے گی حکومت اسی وقت منظور کرلے گی.ریلوے کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے،محکمہ کی آمدن میں اضافہ کیلئے فریٹ بزنس کو توسیع دی جائے گی،ریلوے میں سب سے بڑا مسئلہ سیفٹی کا ہے،اس پر رعایت نہیں ہوگی،تمام مسافروں کےتحفظ کیلئے اپنے بھرپور ذرائع استعمال کریں گے.
ریلوے ہیڈکواٹرلاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے چیلنجنگ جاب ہے کیونکہ شیخ رشید احمد نے جس طریقے سے کام کیا ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ریلوے کوترقی دیں گے،محکمہ کو خسارے سے نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،فریٹ بزنس کو توسیع دیں گے اور منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے اراضی پر تجاوزات بھی اہم مسئلہ ہے صوبوں کے تعاون سے تجاوزات کوختم کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی ریلوے پالیسی کو عوام تک پہنچایا جائے گا،تما م صوبوں کے تعاون سے ریلوے اراضی پر قائم تجاوزات کو ختم کیا جائے گا،ریلوے کے ٹریڈ مارک کو عزت و عظمت کا نشان بنانا ہوگا۔
Tags #اپوزیشن#استعفے#منظوری#ریلوے#ترقی#اعظم_سواتی،
Check Also
چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی
کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …
لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز
منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …
نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان
کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …
ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ
ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …
سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل
عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …