Breaking News
Home / پاکستان / اپوزیشن کے اجلاس میں طے پایا کہ پی ٹی آئی پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگایا جائے، شہباز گل

اپوزیشن کے اجلاس میں طے پایا کہ پی ٹی آئی پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگایا جائے، شہباز گل

اپوزیشن کے اجلاس میں طے پایا کہ پی ٹی آئی پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگایا جائے، شہباز گل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کے اجلاس میں طے پایا کہ پی ٹی آئی پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگایا جائے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کا دو ہفتے پہلے کراچی میں اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں یہ مانا گیا کہ 2 سال میں عمران خان کی حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں آیا۔شہباز گل نے کہا کہ پھر اجلاس میں یہ طے پایا کہ پی ٹی آئی پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بار جھوٹ بولا جائے کہ لوگ یقین کرلیں لیکن آپ کو ناکامی ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …

Skip to toolbar