Breaking News
Home / صفحۂ اول / اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں ہم دوسرے ملک کے پراجیکٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں ‘ ریما خان

اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں ہم دوسرے ملک کے پراجیکٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں ‘ ریما خان

اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں ہم دوسرے ملک کے پراجیکٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں ‘ ریما خان

پاکستان میں ٹیلنٹ اور پوٹینشل کی کمی نہیں صرف حکومتی معاونت اور سرپرستی کی ضرورت ہے ‘ انٹر ویو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ ہمارے اپنے فنکار گھروں میں بیٹھے ہیں لیکن ہم دوسرے ملک کو پیسہ دے کر اس کے پراجیکٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں جو بڑی تکلیف دہ بات ہے ، پاکستان میں متعدد شاہکار ڈرامے پیش کئے گئے ہیں لیکن انہیں کبھی کسی دوسرے ملک میں پیش نہیں کیا جا سکا ۔

ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ حکومت اپنی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی کیوں سرپرستی نہیں کرتی ، ہمارے لکھاریوںاور ہدایتکاروں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ بھی کسی ملک کے مقابلے میں بہترین پراجیکٹ بنا سکتے ہیں لیکن ساری بات وسائل کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی ترقی کے بارے میں سوچنا ہوگا اور اگر متفقہ سوچ اور اتفاق رائے کر لیا جائے تو ہم دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر سکتے ہیں۔پاکستان میں ٹیلنٹ اور پوٹینشل کی کوئی کمی نہیں صرف حکومتی سطح پر معاونت اور سرپرستی کی ضرورت ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar