Breaking News
Home / شوبز / اپنی زندگی میں اس قدر خوفناک اور مشکل حالات کبھی نہیں دیکھے‘ شہزاد رضا

اپنی زندگی میں اس قدر خوفناک اور مشکل حالات کبھی نہیں دیکھے‘ شہزاد رضا

اپنی زندگی میں اس قدر خوفناک اور مشکل حالات کبھی نہیں دیکھے‘ شہزاد رضا

کورونا وباءنے لوگوں کوخوف میں مبتلا کر دیا ،ڈپریشن کے مریض بنتے جارہے ہیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکار شہزاد رضا نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس قدر خوفناک اور مشکل حالات کبھی نہیں دیکھے، کم و بیش پچاس سال کی زندگی گزر چکا ہوں لیکن زندگی میں پہلی بار اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں شہزاد رضا نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکے باعث جس طرح کی خوفناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے اسے بیان کرتے ہوئے بھی خوف آتا ہے ،اس وباءنے لوگوں کوخوف میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ ڈپریشن کے مریض بنتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچھ شوبز سر گرمیاں شروع ہوئی ہیں جس کی وجہ سے فنکاروں کے گھروں کے چولہے جلنا شروع ہوئے ہیں۔خدا کی ذات سے دعا ہے کہ ہمارے گناہوں پر ہمیں معاف کرے اور اس وباءسے چھٹکارا دے ۔

عوام سے اپیل ہے کہ کوروناوائرس سے بچاﺅ کےلئے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اور اس سے محفوظ رہنے کا یہی واحد ذریعہ ہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar