Home / انٹر نیشنل / اٹلی میں کروناوائرس سے1کروڑ60 لاکھ کی آبادی متاثر

اٹلی میں کروناوائرس سے1کروڑ60 لاکھ کی آبادی متاثر

ڈیلی پاکستان آن لائن

اٹلی کی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مشہور شہر وینس اور تجارتی مرکز میلان سمیت ملک کے شمالی علاقے کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اتوار کو اٹلی کے وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے 2 شہروں کے لاک ڈاؤن کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں اور یہ بندش 1 ماہ تک برقرار رہے گی۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 230 ہوگئی ہے، جو چین سے باہر کسی بھی ملک بھی اس وائرس سے مرنے والوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں جم اور سوئمنگ پولز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔
صحت کے عالمی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سعودی عرب ميں بھی کرونا وائرس کے 2 مزيد کيسز سامنے آگئے، جس کے بعد وہاں کل مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ ايران ميں کرونا سے اموات145ہوگئی ہیں، جب کہ 5ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
امریکی کی 30 ریاستوں میں کرونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی، جب کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہے۔ فرانس نے کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے بعد ملک بھر میں اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ میں مزید 42 افراد میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے بعد برطانیہ میں یہ تعداد 209ہوگئی

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar