Home / انٹر نیشنل / اٹلی میں شادی کے انتظار میں بیٹھی لڑکیوں کا سفید رنگ کے عروسی لباس پہن کر احتجاج

اٹلی میں شادی کے انتظار میں بیٹھی لڑکیوں کا سفید رنگ کے عروسی لباس پہن کر احتجاج

آپ نے ہماری شادی برباد کردی‘ اور ’پابندیوں کے بغیر شادیوں کی اجازت دی جائے. مظاہرین

روم -( ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹلی کے شہر روم میں شادی کے انتظار میں بیٹھی لڑکیاں عروسی لباس پہن کر احتجاج کرنے نکل آئیں۔ عروسی لباس میں ملبوس لڑکیوں نے تریوی فاؤنٹین کی تاریخی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا. شادی کے انتظار میں بیٹھی 15 لڑکیاں سفید رنگ کے عروسی لباس پہن کر احتجاج کے لیے تاریخی مقام تریوی فاؤنٹین پہنچیں۔ احتجاج کرنے والی لڑکیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھام رکھے تھے، جن میں حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

دُلہنوں کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈز میں اسپینی زبان میں ’آپ نے ہماری شادی برباد کردی‘ اور ’پابندیوں کے بغیر شادیوں کی اجازت دی جائے‘ سمیت ’چرچز کے دروازے شادیوں کے لیے کھولے جائیں‘ جیسے نعرے درج تھے۔ اٹلی کی حکومت نے پابندیوں کے ساتھ دولہا اور دلہن کے علاوہ دیگر دو مہمانوں کے ساتھ شادیوں کی اجازت دے رکھی ہے، جس پر شادی کی خواہش مند لڑکیاں شدید ناراض ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ شادی کی تقریبات میں زیادہ مہمانوں کی شرکت کی اجازت دی جائے۔

تاریخی عمارت کے سامنے دُلہنوں کے احتجاج سمیت لڑکیوں نے شادی تقریبات میں کیٹرنگ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والے کاروباری افراد کے ساتھ اٹلی کے پارلیمنٹ کے سامنے بھی احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بڑے پیمانے پر شادی کی تقریبات کی اجازت دی جائے۔ اٹلی کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں بھی ہوتا ہے، جہاں پر شادیاں کرنے کے لیے دنیا بھر سے جوڑے ہر سال یہاں آتے ہیں، تاہم کورونا کے باعث اب وہاں پر دیگر ممالک کے امیر لوگوں کی شادیاں بھی نہیں ہو پارہیں۔

واضع رہے کہ دسمبر 2019 سے دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں جہاں دیگر کاروبار زندگی مفلوج ہے، وہیں شادیوں کی تقریبات پر بھی پابندی عائد ہے۔ پاکستان، بھارت، اٹلی، اسپین، امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے درجنوں ممالک میں کورونا کی وبا کے باعث شادی کی بڑی تقریبات پر پابندی عائد ہے تاہم انتہائی کم مہمانوں اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ شادی کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar