اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کو خواتین کی عزت اور ان کا احترام کرنا سکھائیں۔اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ خواتین کی سلامتی و تحفظ کا مسئلہ صرف بھارت کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے، آج ہمیں اس بات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو خواتین کا احترام اور ان کے ساتھ برتا کے طور طریقے سکھائیں اور اس سلسلے میں ہمیں اپنے گھروں سے پہل کرنا ہوگی۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے سے ہمیشہ کبھی کسی لڑکی وہ بہن ہو یا راہ چلتی خاتون کا دل نہ توڑنے اور اس کے ساتھ شرافت سے پیش آنے کی تلقین کرتے ہیں، وہ اسے یہ بھی باور کراتے ہیں کہ اگر وہ کسی عورت کے ساتھ ناانصافی کا مرتکب ہوا تو اس کے ماں اور باپ سے اسے کبھی معاف نہیں کریں گے، پورے ملک میں یہ رجحان فروغ پانا چاہئے تاکہ خواتین کی سلامتی ممکن ہوسکے۔
Tags #Bollowood #Family #Respect #ShahRukhKhan #Society #Women
Check Also
ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے
آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …