Breaking News
Home / پاکستان / اورنج لائن ٹرین کی اراضی ایکوائر میں بڑے پیمانے پر جعلی انتقالات کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

اورنج لائن ٹرین کی اراضی ایکوائر میں بڑے پیمانے پر جعلی انتقالات کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

اورنج لائن ٹرین کی اراضی ایکوائر میں بڑے پیمانے پر جعلی انتقالات کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین کی اراضی ایکوائر میں بڑے پیمانے پر جعلی انتقالات کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔تحریک التوائے کار ممبر پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کروائی ۔

تحریک التوائے کار کے متن میں کہاگیا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی اراضی ایکوائر میں بڑے پیمانے پر جعلی انتقالات کا انکشاف سامنے آگیا ،خزانے سے کروڑوں روپے نکلوائے گئے ۔محکمہ اینٹی کرپشن نے جعلی انتقالات کا ریکارڈ قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں ۔ایک مرلہ بھی اراضی نہ رکھنے والے لوگوں نے جعلی انتقالات تیار کئے اور خزانے سے بھاری رقوم نکلوائیں،جس کی وجہ سے کئی حق دار اپنے اصل زر سے بھی محروم رہ گئے جعل سازی میں ملوث ایل ڈی اے اور محکمہ مال کے افسروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔جعلی انتقالات ، پرت سرکار کا تمام ریکارڈ تحصیل آفس سٹی سے قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ایل ڈی اے اور محکمہ مال کے افسروں کو طلب کر لیا گیا ۔ تمام جعلی انتقالات کا ریکارڈ فرانزک کیلئے لیبارٹری میں بھجوا دیا گیا ہے ۔رزلٹ آنے کے بعد ذمہ دار افسروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar