Breaking News
Home / پاکستان / انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگئی۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگئی۔

قومی اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل ہیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوگئی۔ گرین شرٹس دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
انگلینڈ روانہ ہونے والے قومی اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جب کہ بولنگ کوچ وقار یونس اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ان کے علاوہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی 2 ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔
مانچسٹر پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر میں 14 روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد پریکٹس کرے گی جس کے بعد وہ 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم چار روزہ میچز کھیلے گی۔دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا کینبرا(ڈیلی …

Skip to toolbar