Breaking News
Home / انٹر نیشنل / انڈونیشیا میں سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا

انڈونیشیا میں سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا

انڈونیشیا میں سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا
جو لوگ ماسک کے بغیر سڑکوں پرنکلیں گے انہیں اڑھائی ہزار روپےیا 17 ڈالر جرمانہ کیا جائے گا،حکومت کا اعلان
جکارتا (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا میں حکام نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سماجی نوعیت کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے عاید کردہ سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا دی جائے گی۔ فی الحال یہ سزا جکارتا تک محدود ہے۔ شہر میں سماجی دوری کے قاعدے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بیت الخلا صاف کرنا ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ سزا پابندیوں کی ایک سیریز میں سے ایک ہے جس کا مقصد انڈونیشیا کے دارالحکومت میں کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنا ہے۔ خیال رہے کہ جکارتا جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔حکومت کا کہنا تھا کہ جو لوگ ماسک کے بغیر سڑکوں پرنکلیں گے انہیں اڑھائی ہزار روپےیا 17 ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔ سماجی دوری کا خیال نہ رکھنے والے افراد کو عمارتوں میں صفائی بالخصوص ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا دی جائےگی۔ وہ کمپنیاں جو بندش کے احکامات کو نظرانداز کرتی ہیں یا صحت عامہ کے قواعد کی خلاف ورزی کرتی ہیں انھیں حال ہی میں اعلان کردہ قواعد کے مطابق 50 ملین روپیہ (3400 ڈالر) جرمانہ کی شکل میں ادا کرنا ہوگا۔گذشتہ ماہ انڈونیشی حکام نے جکارتا کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر جزوی لاک ڈاﺅن کیا تھا۔ انڈونیشیا کےدوسرے شہروں میں بھی لاک ڈاﺅن اور پابندیاں عاید کی گئی ہیں مگر ان کی خلاف ورزی کی شکایت بھی عام ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar