Home / شوبز / انٹر نیشنل میوزک بینڈ نیکسن کے ساتھ بھی پرفارم کیا ہے ‘ امانت علی

انٹر نیشنل میوزک بینڈ نیکسن کے ساتھ بھی پرفارم کیا ہے ‘ امانت علی

انٹر نیشنل میوزک بینڈ نیکسن کے ساتھ بھی پرفارم کیا ہے ‘ امانت علی

میری جو بھی کامیابیاں ہیں وہ میرے پیارے ملک پاکستان کے نام ہیں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور گلوکار امانت علی نے کہا ہے کہ میںنے انٹر نیشنل میوزک بینڈ نیکسن کے ساتھ بھی پرفارم کیا ہے اور میرا شمار ان خوش قسمت گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوںنے عالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے ۔

ایک انٹر ویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے دس میوزیکل انسٹرومنٹس کا استعمال کرنا آتا ہے بلکہ ان پر عبور حاصل ہے ۔ اتنی کم عمری میں خدا کی ذات نے مجھے جو شہرت اورمقام عطا کیا ہے اس پر اس ذات پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

امانت علی نے کہا کہ میںنے بھارت میں بھی اپنی گائیکی کے ذریعے صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور یہ در حقیقت پاکستان کو تسلیم کرانے کے مترادف ہے میری جو بھی کامیابیاں ہیں وہ میرے پیارے ملک پاکستان کے نام ہیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar