Home / شوبز / انسان کسی بھی شعبے میں محنت کرے اور یہ ہو نہیں سکتا میرا ر ب اسے اس کا صلہ نہ دے ‘ افتخار ٹھاکر

انسان کسی بھی شعبے میں محنت کرے اور یہ ہو نہیں سکتا میرا ر ب اسے اس کا صلہ نہ دے ‘ افتخار ٹھاکر

انسان کسی بھی شعبے میں محنت کرے اور یہ ہو نہیں سکتا میرا ر ب اسے اس کا صلہ نہ دے ‘ افتخار ٹھاکر

رب کے حضور دعاﺅں کی قبولیت کے لئے عجز و انکساری اپنائی جائے ‘ نامور کامیڈین اداکار کی گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں مقام حاصل کرنے کے بعد جب اپنے ماضی کو دیکھتا ہوں تو رب کے حضور سر بسجود ہو جاتا ہوں ،میں دعوے سے کہتا ہوں انسان کسی بھی شعبے میں مسلسل محنت کرے اور یہ ہو نہیں سکتا کہ میرا ر ب اسے اس کا صلہ نہ دے ۔

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ انسان کا رز ق کہاں سے آئے گا اسے کا علم نہیں ہوتا ،ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے کہ نیک نیتی سے محنت کریں خود بخود راستے بنتے جاتے ہیں اور بالآخر انسان اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ شوبز کو بطور کیرئیر اپنانے سے پہلے بہت سے کام کئے لیکن اس میں نیک نیتی اور محنت شامل تھی ، ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ میری وجہ سے کسی کا دل نہ دکھے اور کسی کا نقصان نہ ہو اور اس کا صلہ مجھے کامیابیوں کی صورت میں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر شخص سے یہی کہوں گا کہ اگر اپنے رب کے حضور دعاﺅں کی قبولیت چاہتے تو عجز و انکساری کو اپناﺅ اور کبھی بھی تکبر نہ کرو۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar