Breaking News
Home / شوبز / ”اندھیرا اجالا “سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار جمیل فخری کی 9ویں برسی (آج)منائی جائےگی

”اندھیرا اجالا “سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار جمیل فخری کی 9ویں برسی (آج)منائی جائےگی

”اندھیرا اجالا “سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار جمیل فخری کی 9ویں برسی (آج)منائی جائےگی

جمیل فخری دیار غیر میں اپنے ملک کی موت کے غم میں اندر ہی اندر گھلتے رہے ، فالج کے حملے کے بعد جانبر نہ ہو سکے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ڈرامہ ”اندھیرا اجالا “سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے سینئر اداکار جمیل فخری کی 9ویں برسی آج ( منگل) کو منائی جائے گی ۔”اندھیرا اجالا “کے پولیس انسپکٹر جعفر حسین اور عزیز فنکار جمیل فخری 1946 میں پیدا ہوئے۔

معروف اداکار جمیل فخری نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔جمیل فخری نے 60کی دہائی کے اوائل میں اداکاری کی میں قدم رکھا اور مرتے دم تک لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرتے رہے۔

تھیٹر، ٹی وی اور پھر فلم کے درجنوں کرداروں کو کامیابی سے تسخیر کرتے ہوئے وہ چاہنے والوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔جمیل فخری نے پچاس سے زائد فلموں اور ان گنت ڈراموں میں کام کیا۔ان کے ڈرامے دلدل، تانے بانے، وارث، بندھن، ایک محبت سو افسانے اور اندھیرا اجالا میں ان کا کردار سپر ہٹ ثابت ہوا۔جمیل فخری دیار غیر میں اپنے جواں سالہ بیٹے کی موت کے غم میں اندر ہی اندر گھلتے رہے۔جس کے نتیجے میں ان پر فالج کا حملہ ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے اور9جون2011ءکو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar