Breaking News
Home / شوبز / انجنئیر بننے کی خواہش تھی اور بن فلموں کا ولن گیا، بھارتی فلم انڈسٹری کا مشہور اداکار پریش روال کی سرگزشت

انجنئیر بننے کی خواہش تھی اور بن فلموں کا ولن گیا، بھارتی فلم انڈسٹری کا مشہور اداکار پریش روال کی سرگزشت

انجنئیر بننے کی خواہش تھی اور بن فلموں کا ولن گیا، بھارتی فلم انڈسٹری کا مشہور اداکار پریش روال کی سرگزشت

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے مشہور اداکار پریش راول اپنی بااثر اداکاری سے تقریبا چار دہائی سے ناظرین کو مسحور کر رہے ہیں بالی ووڈ میں ا?نے سے قبل ان کی خواہش تھی کہ وہ انجینئر بنیں۔

پریش راول کی پیدائش 30 مئی 1950 کو ہوئی۔

22 سال کی عمر میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ممبئی آگئے اور سول انجینئر کے طور پر کام حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے لگے. انہی دنوں ان کی اداکاری کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ اداکار کے طور پر زیادہ کامیاب ہو سکتے ہے. پریش راول نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1984 میں آئی فلم ہولی سے کیا۔

اسی فلم سے عامر خان نے بھی اداکار کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی. اس فلم کے بعد پریش راول کو حفاظت، دشمن کا دشمن. لوری اور بھگوان دادا جیسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن ان سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔

سال 1986 میں پریش راول کو راجندر کمار کی فلم نام میں کام کرنے کا موقع ملا۔

سنجے دت اور کمار گورو کے اس فلم میں اہم کردار تھے۔

اس فلم میں پریش راول نے کھلنایک کا کردار ادا کیا۔

فلم باکس افس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور وہ کھلنایک کے طور پر کسی حد تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد پریش راول کو کئی بہترین فلموں کی پیشکش ملنی شروع ہو گئی جن میں مرتے دم تک، سونے پہ سہاگا، خطرروں کے کھلاڑی، رام ل?ھن، قبضہ ، جیسی بڑے بجٹ کی فلمیں شامل تھی. ان فلموں کی کامیابی کے بعد پریش راول نے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو لیا اور اپنی اداکاری کا جوہر دکھا کر ناظرین کے پسندیدہ اداکار بن گئے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar