Home / انٹر نیشنل / امید ہے امریکہ اب دہشتگرد تنظیموں کو اسلحہ نہیں دے گا:ایردوان

امید ہے امریکہ اب دہشتگرد تنظیموں کو اسلحہ نہیں دے گا:ایردوان

امید ہے امریکہ اب دہشتگرد تنظیموں کو اسلحہ نہیں دے گا:ایردوان

روم (او این آئی)صدر رجب طیب ایردوان نے اس بات کا یقین ظاہر کیا ہے کہ امریکہ دہشتگرد تنظیموں کو اسلحے کی فراہمی بند کر دے گا۔صدر ایردوان نے روم میں منعقدہ جی 20 اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میںِ صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔ایردوان نے امریکی صدر بائیڈن سے کی گئی ملاقات پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شام میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو حاصل امریکی اعانت پر ہم نے اپنی تشویش ظاہر کی مگر لگتا ہے کہ اس کے بعد امریکہ اسے جاری نہیں رکھے گا۔ایف 16 طیاروں کو جدید بنانے یا نئے طیارے خریدنے سے متعلق صدر نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع اس بارے میں رابطے میں رہیں گے جبکہ میں نے اس حوالے سے صدر بائیڈن کاموقف مثبت دیکھا ہے۔افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد پناہ گزینوں کی ترکی آمد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہ 50 لاکھ شامی مہاجرین کا بوجھ برداشت کیے ہوئے ہیں،اب ہم مزید مہاجرین کو پناہ نہِن دے سکتے جس کے لیے ضروری تدابیر لے رہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar