Breaking News
Home / شوبز / امسال عید الفطر پر کسی سینما میں نئی فلم اور تھیٹر پر اسٹیج ڈرامہ پیش نہیں کیا جا سکے گا

امسال عید الفطر پر کسی سینما میں نئی فلم اور تھیٹر پر اسٹیج ڈرامہ پیش نہیں کیا جا سکے گا

ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: حکومتی نوٹیفکیشن کے اجراءکے بعد امسال عید الفطر پر کسی سینما میں نئی فلم اور تھیٹر پر اسٹیج ڈرامہ پیش نہیں کیا جا سکے گا ، پروڈیوسرز ،فنکاروں اور ہنر مندوں میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ،صوبہ بھر کے تھیٹر ز مالکان ،پروڈیوسرز اورفنکار آئندہ چند روز تک مشترکہ پریس کانفرنس کر کے حکومت سے حفاظتی تدابیر کے ساتھ اسٹیج ڈرامہ کرنے کی اپیل کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن میں نرمی اورکاروبار کھولنے کی اجازت کے حوالے سے اطلاعات سامنے آنے پر تھیٹرز کے پروڈیوسرز ، فنکاروں اور ہنر مندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم گزشتہ روز حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تمام سینما بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ تھیٹرز کھولنے کے حوالے سے کسی طرح کی وضاحت نہیں کی گئی جس سے پروڈیوسرز ، فنکاروں اور ہنر مندوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں ۔ دوسری جانب عید الفطر پر بڑے بجٹ کی تین فلموں سمیت 6سے زائد فلمیں بھی عید پر نمائش کی دوڑ میں شامل ہونے سے پہلے ہی باہر ہو گئی ہیں ۔ فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اجازت دے بھی دیتی تو ان حالات میں سرمائے کا رسک نہیں لیا جا سکتا تھا ۔دوسری جانب پنجاب بھر کے تھیٹر مالکان ،پروڈیوسرزاور فنکارآئندہ چند روز میں مشترکہ پریس کانفرنس کر کے پنجاب حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ انہیں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسٹیج ڈرامہ کرنے کی اجازت دی جائے ۔چیئرمین ایکشن کمیٹی قیصر ثنا اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور ،فیصل ، آباد ،گوجرانولہ ،ملتان،راولپنڈی ، ساہیوال، اوکاڑہ،بھکر ،صادق آباد ،دریا خان ،رحیم یار خان ،میلسی، جڑانوالہ اورعارف والا کے تھیٹر مالکان، پروڈیوسر اور فنکار آئندہ چند روز میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے اور پنجاب کے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کریں گے کہ عید الفطر سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ پنجاب بھر کے تھیٹرز کھولنے کی اجازت دی جائے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar