Breaking News
Home / شوبز / امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا میوزک ایلبم ریلیز

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا میوزک ایلبم ریلیز

ڈیلی پاکستان آن لائن

شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ 34 سالہ لیڈی گاگا نے طویل انتظار اور تاخیر کے بعد بالآخر اپنا نیا میوزک ایلبم ریلیز کردیا۔

لیڈی گاگا کا آخری اور پانچواں میوزک ایلبم ’جاؤنے‘ 2016 میں ریلیز ہوا تھا، ان کا چوتھا ایلبم 2014، تیسرا ایلبم 2013، دوسرا ایلبم 2011 اور پہلا ایلبم 2008‘ میں ریلیز ہوا تھا۔

لیڈی گاگا نے گزشتہ برس سے ہی اپنے چھٹے میوزک ایلبم کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے باتیں کرنا شروع کی تھیں، تاہم انہوں نے رواں برس تصدیق کی تھی کہ وہ اپریل 2020 میں چھٹا میوزک ایلبم ریلیز کریں گی، تاہم پھر کورونا کی وبا کے باعث انہوں نے میوزک ایلبم کی ریلیز کو ملتوی کردیا تھا۔

لیکن اب انہوں نے طویل انتظار اور تاخیر کے بعد اپنا چھٹا میوزک ایلبم ’کرو ماٹیکا‘ 29 مئی کو ریلیز کردیا۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے نئے ایلبم کے گانے ریلیز کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی جب کہ انہوں نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ایلبم کی ریلیز کا اعلان کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar