Breaking News
Home / صفحۂ اول / امریکی پولیس کا بڑا کریک ڈاون، موسمیاتی مظاہروں کے دوران 655افراد گرفتار

امریکی پولیس کا بڑا کریک ڈاون، موسمیاتی مظاہروں کے دوران 655افراد گرفتار

امریکی پولیس کا بڑا کریک ڈاون، موسمیاتی مظاہروں کے دوران 655افراد گرفتار

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی پولیس نے واشنگٹن ڈی سی میں موسمیاتی مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر655 افراد کوحراست میں لے لیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انسانی زندگیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کی روک تھام اور امریکی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ناکافی اقدامات کے خلاف امریکی شہری گزشتہ کئی دنوں سے وائٹ ہاوس کے باہر احتجاج کر رہے ہیں اور اس حوالے سے واشنگٹن ڈی سی میں مختلف جگہوں پر ریلیاں بھی نکالی گئی ہیں۔ احتجاج میں شامل شرکاء نے امریکی صدر جوبائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک کے اندر ایمرجنسی نافذ کریں اور جیواشم ایندھن پر چلنے والے منصوبوں کو بند کریں۔ شرکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ کانگریس جیواشم ایندھن کے استعمال پر مرحلہ وار پابندی لگانے کے لیے ضروری آئین سازی بھی کرے۔ “پیپل بمقابلہ فوسل فیول موبلائزیشن” مظاہرے کے دوران جمعے کے روز پولیس نے 90افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ دارلحکومت میں ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 655تک پہنچ چکی ہے۔ سماجی کارکنوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس تقریب میں درجنوں گرفتاریاں ہوئیں اور مزید کہا کہ پولیس نے کچھ مظاہرین پر اسٹن گن کا استعمال کیا۔امریکی محکمہ داخلہ کی ترجمان میلیسا شوارٹز نے تاہم ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین نے متعدد سیکورٹی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان میں سے ایک سیکورٹی افسر کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar